counter easy hit

“میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ۔ ۔ ۔” شادی کی سالگرہ کے موقع پر شنیرا اکرم نے پیغام جاری کردیا

"I'm proud of that. ۔ "On the anniversary of the wedding, Shanira Akram delivered the message

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ پر پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔6 سال قبل 14 اگست کے موقع پر رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی چھٹی سالگرہ منائی تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شنیرا اکرم پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔ شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’’ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں‘‘۔چھ سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ اگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کے لیے بھی ہے‘‘۔شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ایسے مزید دن دیکھتے رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website