اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نے اپنی علالت کی درخواست بھیج دی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے خواجہ حارث کے معاون وکیل کو کہا کہ یہ صورتحال کل بھی تھی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو کہا کہ بیماری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اس کیس کےلیے سب مقدمات موخر کیے۔ وکیل اس کیس میں پیش نہیں ہوتےتوپورادن فارغ بیٹھارہتاہوں۔ جج ارشدملک نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ نوازشریف کی حاضری لگ گئی ۔ جس پر عدالتی عملہ نے معزز جج کو بتایا کہ جی حاضری ہوگئی۔ العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 9بجےتک ملتوی کر دی ۔