برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ون برٹن ون نیشن برطانیہ کی افتتا حی تقریب میں ممتاز مذہبی و روحانی سکا لرز کا بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و آشتی کیلیے پختہ عزم کا اعادہ ۔مسلمان دوسرے مذاہب کے درمیان اچھے تعلقا ت استوار کرنے کے لیے ماہ رمضان المبارک میں دیگر افراد کو بھی افطار میں شامل کریں۔ون برٹن ون نیشن تعصب نفرت نا اتفاقی تکبر تقسیم اور تفریق کو مٹا نے کے لیے مضبوط اور منظم ایجنڈا رکھتی ہے عوام الناس بھرپور ساتھ دیں۔ ملکہ برطانیہ کا تمام کمیونٹیز کے مابین اتفاق و اتحا دکی فضاء قائم رکھنے میں کلیدی کردار ہے گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد مساجد میں بھی طویل عمری کے لیے دعائیہ تقریبات انعقاد کی جائیں گی، ڈاکٹر مشرف حسین ،امام محمد عاصم ،غلام ربانی افغانی ،فضل حق قادری