بر منگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے زیر اہتمام مقامی حال میں موجودہ حالات کے تناظر میں ایک عظیم الشان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیا دی مقصد بڑھتی ہویی دہشتگردی اور اسلام کے خلاف ہرزہ سرایی کو بے نقاب کرتے ہویے نوجوان نسل کو امن و سلامتی پھیلتی ہویی دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف شعور و آگہی کا منظم پیغام دینا تھا۔