لاہور (جیوڈیسک) امام کعبہ و خطیب مسجد الحرام شیخ خالد الغامدی نے بحریہ ٹاؤن لاہور کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ امام کعبہ و خطیب مسجد الحرام شیخ خالد الغامدی نے بحریہ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد میں ایک بجکر 30 منٹ پر نماز جمعہ کی امامت کی۔
نماز جمعہ کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد قبل از وقت پہنچنا شروع ہو گئی تھی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ تقریباًایک ہزار اہلکار تعینات کیے گئے اور بحریہ ٹاؤن آنیوالے ہر شخص کو چیکنگ کے بعد مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
امام کعبہ کا استقبال بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کیا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے نمازیوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق ستر ہزار سے زائد رہی ، امام کعبہ نے بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں پودا بھی لگایا۔