اسلام آباد(یس اردو نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں غریب ملکوں کیلئے قرض کی ادائیگی میں سہولت میں مدد دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔فنڈ کے ترجمان گیری رائس نے واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ 73 غریب ممالک میں سے نصف سے زائد ملک اس سہولت سے مستفید ہونے کے اہل ہیں اور ابھی تک 20 ملکوں نے قرضوں کی واپسی کے عمل میں مزید مہلت دینے کی درخواست کی ہے۔