واشنگٹن……عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ 26 لاکھ ڈالر قرض کی نئی قسط کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا دسواں جائزہ لینے کے بعد دی گئی ۔
آئی ایف ایم کی جانب سے پاکستان کو دیے جانے والے قرض کا کل حجم اب 5ارب 53کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔