واشنگٹن………بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے 49کروڑ 81لاکھ ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی۔ رقم پیر کو پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہوجائے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ جس میں پاکستان کے لیے 49کروڑ 81لاکھ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی گئی۔ نئی قسط کی رقم پیر کو پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہوجائے گی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے جائزے کے بعد پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری دی ہے۔ رقم منتقل ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب 19کروڑ ڈالر ہوجائیں گے جو ایک ریکارڈ ہوگا۔