حکومت کی معاشی اصلاحات پرآئی ایم ایف نےاعتمادکا اظہار کردیا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، معاشی نمو 5 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ظاہر کردی۔
عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں 3سالوں میں ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے سے آمدنی بڑھی ہے جو حوصلہ افزا ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدنی بڑھانےاور منی لاڈرنگ کے سدباب کے لئے جاری کوششوں کو مزید تیز کرنے کا مشورہ دیا ہےتاکہ معیشت سے کالے دھن کے اثرات ختم ہوں۔حکومتی قرض گیری پر عالمی ادارے نے کہا ہےکہ اگرچہ اس میں اضافہ ہوا ہے لیکن ریفارمز پروگرام کے ذریعے اس پر قابو پانا ممکن ہے۔