کراچی: آئی ایم ایف سے قرض لینا مشکل مرحلہ ہو گا، عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ کے کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے قرض کا حصول سی پیک سے منسلک ہو گا۔
عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان پر رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کے لئے بیرونی قرضوں کا حصول مشکل مرحلہ ہو گا۔ پاکستان کئی ذرائع سے قرض حصولی کی کوشش کر سکتا ہے جس میں چین، عالمی بینکس اور آئی ایم ایف کا بھی آپشن موجود ہے۔
فیچ کے مطابق پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض حصولی ایک کٹھن مرحلہ ہو گی کیونکہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لئے پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے متعلق قرضوں کی معلومات فراہم کرنا ہو گی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان اور چین دونوں ممالک کسی صورت میں بھی معاہدوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کو پیش نہیں کرے گے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کے بجائے چین سے ہی قرض وصول کر لے گا۔