املی ایک سدا بہار درخت ہے‘ خوبصورت اور تناور درخت ہے اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں۔ یہ درخت کبھی پتوں سے خالی نہیں ہوتا اس کے بیجوں سے بیس فیصد تیل نکلتا ہے۔
بازاری املی میں عام طورپر نمک کی ملاوٹ ہوتی ہے جبکہ دوائی میں استعمال ہونے والی املی نمک سے پاک ہونی چاہیے۔ اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے اگر املی پرانی ہو تو اس کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے۔ اس کا مزاج سرد درجہ اول اور خشک درجہ دوم ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے‘ بی اور سی شامل ہوتے ہیں۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک ہے‘ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔
٭ دل ومعدہ کو قوت دیتی ہے۔
٭ صفرا کو دستوں کے ذریعے نکالتی ہے۔
٭ وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے۔
٭ بخار صفراوی کی صورت میں چار تولہ املی پانی میں بھگو کر پینا بے حد مفید ہے۔
٭ املی کے پتوں سے زخم دھونے سے زخم جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ٭ پیٹ کے جلن‘ دل کی گھبراہٹ اور گرمی کو دور
کرنے کیلئے گل نیلوفر چھ ماشہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ آلو بخارا سات ماشہ اور املی دو تولہ پانی میں بھگو کر چھان کر پینا مفید ہے۔
٭ بھوک کی کمی اور قوت ہاضمہ کو بڑھانے کیلئے املی کی چٹنی بنا کر استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے۔
٭ معدہ‘ جگر کی خرابی اوریرقان میں املی دو تولہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ گل نیلوفر دو تولہ اور مکو بھگو کر پینا بہت مفید ہے۔ ٭ املی کا گودا بحری جہاز پر سفر کے دوران ساتھ رکھنا بہت مفید ہوتاہے کیونکہ قے روکنے کیلئے انتہائی مجرب ہے۔
ُپنجاب کل اور آج۔ پہلے کیا تھا اور اب کیا ہوگیا https://www.yesurdu.com/?p=1019406
Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 3 juin 2018
٭ معدے کے زہریلے مواد کو خارج کرنے کیلئے گل سرخ چھ ماشہ‘ پودینہ خشک چھ ماشہ زرشک شیریں دو تولے‘ املی پانچ تولے‘ پہلی تین ادویہ کو ڈیڑھ کلو پانی میں جوش دیں اور املی کو شامل کرکے ٹھنڈا کریں‘ پھر چینی کا اضافہ کرکے دو چمچے ہر پندرہ منٹ بعد مریض کو دیں ایک دو روز کے اندر ہی معدہ کے افعال درست ہوجائیں گے‘ قے وغیرہ بند ہوجائے گی۔
٭ ہیضے کی وباء میں بڑی الائچی چھ دانے‘ خشک پودینہ ایک تولہ‘ آلو بخارا دس دانے‘ املی پانچ تولہ‘ ڈیڑھ کلو پانی میں ڈال کر ہلکے ہلکے تین جوش دیں ٹھنڈا ہونے پر پانی نتھار کر ایک ایک گھونٹ مریض کو پلانے سے مریض کو سکون ملتا ہے۔ اس سے زہریلے مواد سے معدہ اور انتڑیاں صاف‘ پیاس دور اور بے چینی ختم ہوجاتی ہے۔
٭ لوکے حملہ کی تکلیف سے بچنے کیلئے املی پانچ تولے‘ عناب پانچ عدد‘ تخم خربوزہ ایک تولہ‘ تمام ادویہ کو ایک کلو پانی میں جوش دے کر گھونٹ گھونٹ پانی مریض کو چینی ملا کر پلائیں‘ فوری آرام ہوجائیگا۔
٭ پیشاب کی جلن دور کرنے کیلئے املی کے پتے دو تولہ لے کر پاؤ بھر پانی میں رگڑ کر پینے سے جلن کا عارضہ دور ہوجاتا ہے۔
Funny Videos . blooperswww.yesurdu.com
Publiée par Yes Urdu sur Mercredi 23 mai 2018
٭ املی کے پتوں کے جوشاندہ سے زخموں کو دھونے سے گھمبیر وغیرہ کوفائدہ ہوتا ہے۔ منہ پکنے کی صورت میں اس پانی کے غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔٭ بچوں کی قبض کو دور کرنے کیلئے املی کامربہ بے حد مفید ہے‘ اسے بچے شوق سے کھابھی لیتے ہیں مقدار خوراک ایک سے دو تولہ تک ہے۔ ٭ بچھو یا بھڑ کے کاٹنے والی جگہ پر اگر املی کا بیج گھس کر لگایا جائے تو زہردور ہوجاتا ہے۔ ٭ املی کے پھول کو باریک پیس کر لیپ کرنے سے آنکھ کی لالی جاتی رہتی ہے۔ ٭ املی کے درخت کی خشک چھال جلا کر اور ناریل کے تیل میں ملا کر جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے فوری آرام ہوتا ہے اور مریض کو تسکین ہوتی ہے۔ ٭املی مصفیٰ خون ہے۔ اس کا اچار‘ مربہ اور چٹنی بنائے جاتے ہیں اور خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔٭ املی کے تخم قوت خاص بڑھاتے
املی کا شربت
اجزاء:
املی کا گودا 4 کھانے کے چمچے
چینی 2 کھانے کے چمچے
پانی آدھی پیالی
پسا اور بھنا ہوا زیرہ 1 چائے کا چمچہ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچہ
برف حسب ضرورت
ترکیب
بلینڈر میں املی کا گودا، چینی اور پانی ڈال کر چند منٹ تک بلینڈ کریں۔ جب چینی حل ہو جائے تو اس میں زیرہ، کالا نمک اور برف ڈال کر یکجا کر لیں۔ املی کا مزیدار شربت گلاس میں نکالیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔ —
پولیس کامیڈی ۔۔۔ دلچسپ مرکزی خیال بندوق میری ماں ہے
پولیس کامیڈی ۔۔۔ دلچسپ مرکزی خیال بندوق میری ماں ہے
Publiée par Yes Urdu sur Mercredi 23 mai 2018
املی 8 بیماریاں دوربھگائے
کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے املی ہر گھر کی اہم ضرورت ہے۔حیدرآبادی کھانے تو املی کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے ہیں۔کھانے ہوں یا چاٹ اور چٹنی وغیرہ دیسی کھانوں میں اس سے جان آجاتی ہے۔ کھانوں میں ذائقہ کے ساتھ ساتھ یہ اپنی طبی خصوصیات کے باعث مختلف دواؤں کاحصہ بھی بنتی ہے۔
املی وٹامن سی ،ای اور بی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشیم ،میگینز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے۔املی میں موجود غذائی اجزاء اپنے ساتھ بہت سے صحت بخش اثرات لئے ہونے کے باعث دنیابھر میں مقبول ہے۔املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔
ویسے تو یہ سردی ہویاگرمی ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے۔اب اسکے فوائد سے آگاہ ہونے کے بعد املی کے استعمال میں آپ اور زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔
۱۔نظام ہضم
املی کااستعمال نظام ہضم کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتاہے۔کھانے کو ہضم کرکے یہ اسکے گزرنے اورپاس ہونے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔قبض ، گیس اور معدے کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی ہے۔
۲۔وزن میں کمی
New parody aftari and zardari with imran khan www.yesurdu.com
Publiée par Yes Urdu sur Mercredi 16 mai 2018
وزن میں کمی کے لئے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتاہے۔بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی ۔وزن میں کمی کے لئے املی سے بنائے گئے شربت بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔
۳۔دل کے صحت
املی میں پوٹاشیم ہونے کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے۔اسمیں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتاہے۔
۴۔فولاد کی کمی
جسم میں فولاد کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔آئرن کی کمی سے تھکاوٹ،سردرد ،پیٹ کے مسائل،خون کی کمی جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لئے املی مفید ثابت ہوتی ہے۔
۵۔ذیابیطس پر کنٹرول
شوگر کے مریضوں کاسب سے اہم مسئلہ یہ ہوتاہے کہ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاکر چینی یاچربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں جو شوگر کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔املی کااستعمال وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے اتار چڑھاؤکو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
۶۔قوت مدافعت
املی میں موجود وٹامن سی اوردیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہترین دواکاکام کرتے ہیں۔املی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچاکر صحت مند زندگی کویقینی بناتی ہے۔
۷۔متلی اور قے
طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔متلی اورقے کی شکایت دورکرکے غذاکو ہضم کرتی ہے۔متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کاشربت استعمال کیاجائے تو فائدہ ہوتاہے۔
۸۔اعصابی صحت
املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت کے لئے بہترین ہے۔املی اعصابی عضلات کی صحت کو بہتر بناکر آپکو فعال اور مضبوط بناتی ہے۔
پلیز ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.