پیرس، گجرات (سید صابر حسین) پیارے پاکستان میں ہماری پراپرٹی پر قبضے کے بعد واپس لینے کے چکر میں مقدمہ بازی نون لیگ کے بھتہ خوروں کا دباؤ، ڈراؤ، فائرنگ اور جلد از جلد پاک سرزمین چھوڑنے بعد میں پراپرٹیوں پر قبضہ ہمارے کرائے داروں کو ڈرا، دھمکا کر ہوٹل خالی کروایا اور تمام ملبہ اٹھا لر لے گئے یہ کیا ہو رہا ہے۔
ہم پرامن زندگی چھوڑ کر اس دلدل میں نہیں پڑنا چاہتے مگر ہم بھی پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں جرآت خاندانی روایات ہمیں خداو بزرگ برتر نے عطا کی ہیں نہیں تو ہم بھی چھینا جھپٹی کر سکتے تھے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن لاہور ہمارے کیسوں کا سب ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے مگر بے سود ایف آئی آر نمبر 25/15 تھانہ صدر گجرات دوسری ایف آئی آر 111/14اب اگلا قدم اپنے دوستوں کے توسط سے فرنچ قومی اسمبلی میں لے جاؤں گا۔
آپ کے شہریوں کے ساتھ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب ترسیلات زر پر ہمارا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں بھی موقعہ دیں تاکہ ہم بھی حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کر سکیں خادم اعلی صاحب غیر ملکیوں پر رحم کریں۔