پیرس (زاہد مصطفی اعوان) نیشنل پولیس نے لیعیدا میں 23 جعلی کمپنیوں کے ذریعہ تارکین وطن کو قانونی حیثیت دلوانے کی غرض سے کنٹریکٹ دینے اور محکمہ سوشل سکیورٹی کے ساتھ 10 لاکھ یورو کا فراڈ کرنے کے جرم میں 39 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اس گروہ کے ذریعہ قانون حیثیت حاصل کرنے والے تارکین وطن میں اکثریت مراکشی باشندوں کی ہے۔
پولیس نے اس گروہ کے خلاف تحقیقات مارچ 2013 میں شروع کی تھیں۔ جس کے نتیجہ میں اس گروہ کو گرفتار کیا گیا۔