اوسلو…… نیند میں کمی کےجہاں صحت پر مضر اثرات مرتب ہوئے ، وہیں قوت مدافعت میں کمی کابھی باعث بن سکتی ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق جوافراد بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں ان کا جسم درد کے معاملے میں کافی حساس ثابت ہو سکتا ہے اور ان میں دردکے خلاف قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔نارویجین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ برجن میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یسے افراد جو بے خوابی کا شکار ہیں اورانہیں کوئی دائمی درد بھی لاحق ہوتو ان کے سونے جاگنے کے معمول کے ربط میں خرابی کے باعث ان کو لاحق درد شدت اختیار کرسکتا ہے۔