اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی حکومتی رپورٹ جاری کردی گئی۔ فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی،کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں امن و امان میں بہتری لیکن انتہاپسندی میں اضافہ کے رجحان کی نشاندہی ہوئی ہے۔71 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا،چار نگرانی کی فہرست میں شامل ہیں۔ دستیاب دستاویز کے مطابق ساڑھے تیس ہزار مدارس میں سے 21900کی رجسٹریشن کرلی گئی۔ دستاویزات کے مطابق سندھ کے 80فیصد،کے پی کے 75،بلوچستان کے 60اور فاٹا کے 85فیصد مدارس رجسٹرڈ کر لئے گئے۔ نو کروڑ 81لاکھ غیر قانونی سمز بلاک کر دیں۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد 486افراد کو سزائیں،56دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی۔دہشت گردوں کے خلاف 2لاکھ 49ہزار 909آپریشنز کئے،3ہزار 8سو دہشت گرد گرفتار،2ہزار 268مارے گئے۔ نفرت پھیلانے پر ساڑھے تین ہزار افراد گرفتار کئے۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 34ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر سولہ سو لنکس بلاک اور ساڑھے چودہ ہزار شکایات بھیجی گئیں۔رواں سال کراچی میں دہشت گردی کے 55 واقعات ہوئے۔کراچی میں 290 ٹارگٹ کلنگز ہوئیں۔ اغوا کے 503کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ بلوچستان میں دو ہزار فرار یوں نے سرنڈرکیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے 2 موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کو وارننگ دیدی،پی ٹی اے کی جانب سے ایک سے زیادہ سم / آئی ایم ای آئی سلاٹس رکھنے والے تمام موبائل فون صارفین پر واضع کیاہے جن کے موبائل کی ایک آئی ایم ای آئی سلاٹ تو رجسٹرہے لیکن دوسری سلاٹ رجسٹر نہیں ہے وہ 31 اگست 2019 سے پہلے رجسٹریشن کروا لیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کراتے ہوئے صارف تمام پروگرامڈ آئی ایم ای آئی کا سکرین شاٹ ، ڈیوائس باکس جس پر تمام آئی ایم ای آئی واضح ہوں کا سکرین شاٹ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست کنندہ سے رابطے کی تفصیلات typeapproval@pta.gov.pk پر ای میل کردے پی ٹی اے کی جانب سے ایسی تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور صرف توثیق شدہ کیسز ہی رجسٹر کیے جائیں گے۔واضح رہے 30 اگست 2019 کے بعد ایسی سم سلاٹس کی رجسٹر یشن نہیں کی جائے گی اپنے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کی حیثیت جاننے کے لئے *#06# ڈائل کریں اور 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484پر ایس ایم ایس کریں۔موبائل ڈیوائس صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل کی تمام آئی ایم ای آیئز (Dual SIM)کی پی ٹی اے سے رجسٹر یشن کرائیں۔