وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورت اجلاس شروع ہوچکا ہے۔
Important Advisory Meeting in the Prime Minister House
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار، سعد رفیق، احسن اقبال، وزیرمملکت رانا تنویر، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور امیر مقام سمیت عرفان صدیقی بھی موجود ہیں۔ جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور سے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور گورنر سندھ محمد زبیر بھی اجلاس میں موجود ہیں جب اس دوران سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے کو وزرا اور قریبی رفقا کے ساتھ سنیں گے۔