counter easy hit

کراچی،  اطلاع عام برائے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ حضرات، محکمہ ایجوکیشن کے غنڈوں کا قوم کی بیٹی کے فلاحی سکول پر دھاوا ، انفاس علی زیدی شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل

کراچی( یس اردو نیوز، خصوصی رپورٹ) کراچی کے فٹ پاتھ پر بے گھر بچوں کو تعلیم دینے والی قوم کی عظیم بیٹی انفاس علی زیدی اسوقت سخت مشکل میں ہے۔ آج صبح ایجوکیشن مانیٹرنگ ڈائریکٹر نثار عباس سیکٹری ایجوکیشن کے کہنے پر بہت سارے سرکاری کارندوں کے ساتھ دوپہر 12 بج کر تیس منٹ پر فٹ پاتھ سکول آئے اور پریزیڈنٹ اوشن ویلفیئر انفاس علی زیدی کے ساتھ بہت زیادہ بدتمیزی اور سخت کلامی کی اور اسے فٹ پاتھ سے سکول ختم کرنے کیلئے سخت دباؤ ڈالا گیا جس کیوجہ سے قوم کی بیٹی انفاس علی زیدی کی طبیعت سخت خراب ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر ضیاء الدین اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہین ایڈمٹ کردیا گیا ہے۔ ابھی انکا سی ٹی سکین ہوگا۔ فی الحال انکی طبیعت سخت خراب ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے فٹ پاتھ سکول کے حق میں سوموٹو ایکشن بھی لیا تھا لیکن اسکے باوجود بھی پیپلز پارٹی سندھ حکومت کا جارحانہ رویہ ختم ہونے کا نام نہیں ہی نہیں لے رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انفاس علی زیدی کافی عرصہ سے سندھ حکومت کے دبائو کے بارے میں بات کر رہی تھیں اور ان کے سکول کو بند کرانے کیلئے بااثر شخصیات کی طرف سے جو دبائو ڈالا گیا اس کے خلاف سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر آوازیں بھی بلند ہوچکی ہیں ۔ مگر محکمہ ایجوکیشن نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے قوم کی بیٹی کو بیہانک تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

IMPORTANT, INFORMATION, AND, SAD, NEWS, FOR, SOCIAL, MEDIA, ACTIVISTS, AND, PRINT, AND, ELECTRONIC, MEDIA, OFFICIALS, RENOWN, EDUCATIONIST, AND, SOCIAL, WORKER, INFAS, ALI, ZAIDI, IS, BRUTALLY, TORTURED, BY, EDUCATION, DEPARTMENT, EDUCATION, MONITORING, DIRECTOR, NISAR ABBAS, AND, SECRETARY, EDUCATION,
مجھے انفاس علی زیدی کے واٹس ایپ نمبر سے انکی ایک دوست نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ہمیں اپنے قوم کے بے گھر بچوں کا مستقبل خراب ہونے سے بچانا ہے۔ اگر یہ بچے تعلیم سے محروم رہ گئے تو کل یہی بچے بڑے ہوکر ہمارے معاشرے کیلئے مشکلات کا باعث بنینگے۔
کل ہی تو انفاس علی زیدی صاحبہ کہہ رہی تھی کہ میں چاھتی ہوں کہ ان بچوں کیلئے ھاسٹل بھی بناؤں تاکہ سکول سے چھٹی ہونے کے بعد یہ بچے پھر اپنے ماحول میں واپس نہ جائیں۔.!

IMPORTANT, INFORMATION, AND, SAD, NEWS, FOR, SOCIAL, MEDIA, ACTIVISTS, AND, PRINT, AND, ELECTRONIC, MEDIA, OFFICIALS, RENOWN, EDUCATIONIST, AND, SOCIAL, WORKER, INFAS, ALI, ZAIDI, IS, BRUTALLY, TORTURED, BY, EDUCATION, DEPARTMENT, EDUCATION, MONITORING, DIRECTOR, NISAR ABBAS, AND, SECRETARY, EDUCATION,

جنوری 31 کو انفاس زیدی کے حوالے سے شائع ہونے والی نجی نیوز چینل کی خبر

اسکول بند کرنے کیلئے دھمکیاں، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

 

اسلام آباد : چیف جسٹس نے کراچی میں این جی او کو اسٹریٹ اسکول حوالے کرنے کیلئے دھمکیوں کا نوٹس لے لیا۔ سندھ حکومت فلائی اوور کے نیچے قائم اسکول حوالے نہ کرنے پر پولیس ایکشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں فلاحی تنظیم کو فٹ پاتھ پر قائم اسکول سندھ حکومت کے حوالے کرنے کیلئے دھمکیوں کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سندھ سے 5 روز میں رپورٹ طلب کرلی، اوشین ویلفیئر نامی تنظیم کلفٹن فلائی اوور کے نیچے اسکول چلارہی ہے، حکومت نے اسکول سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالےکرنے کا حکم دیا تھا، اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پولیس ایکشن کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

این جی او کی سربراہ انفاس زیدی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سربراہ ناہید درانی نے بلا کر فٹ پاتھ اسکول بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور کہا کہ سندھ حکومت فٹ پاتھ اسکول خود کھولنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ دھمکیوں کا نوٹس لیں۔ این جی او کے اسکول میں 2 ہزار سے زائد اسٹریٹ چلڈرن کو تعلیم دی جارہی ہے۔