اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت دفترخارجہ میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں ٹرمپ مودی ملاقات، کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت سعودی عرب، قطر اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کو سعودی عرب، قطر اور افغانستان سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ٹرمپ مودی ملاقات سمیت امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کا معاملے بھی زیربحث رہے گا جب کہ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چینی وزیرخارجہ کے حالیہ دورے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات کی جائے گی۔