اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی، شادی میں وزیراعظم سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامور رہنما اور سابق وفاقی خزانہ اسد عمر کے صاحبزادے نے بھی اپنی جیون ساتھی چُن لی ہے۔ شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعققد کی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کے نامور رہنماؤں، نامور خاتون اینکر پرسن فریحہ ادریس سمیت کئی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور اسد عمر کے صاحبزادے کو زندگی کی نئی اننگز کے آغاز کے موقع پر مبارکباد پیش کی، شادی میں اسد عمر کے بھائی اور مسلم لیگی رہنما زبیر عمر بھی شریک تھے۔ شادی کی تقریب کی تصاویر آپ بھی دیکھیں: