کراچی(ویب ڈیسک) شاہ زیب قتل کیس میں جیل کاٹنے والے شاہ رخ جتوئی کا بھائی شہزاد جتوئی بھی جعلی اکاؤنٹس میں ملوث نکلا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزاد علی جتوئی کی تعمیراتی کمپنی شاہ رخ انجینئرنگ نے لکی انٹرنیشنل کے جعلی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ جمع کرائے،اس کمپنی پربھی سندھ حکومت کی نوازشات کی بارش ہوتی رہی۔2017ء میں اس کمپنی کو سوا تین ارب روپے کے دو ٹھیکے دئیے گئے۔ جے آئی ٹی کو بتایا گیا کہ عبدالغنی مجید نے 169 ملین روپے ادھار لیا تھا جو بزنس میں لگا دئیے تاہم لین دین کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کیا جا سکا۔جے آئی ٹی کے مطابق 50 ملین روپے کرپشن، رشوت کے پیسے تھے جو حکومت سے اربوں روپے کے ٹھیکے لینے پر دی گئی۔