counter easy hit

کنول نعمان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی

improve Naaman

improve Naaman

لاہور….پنجاب اسمبلی کی رکن کنول نعمان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق کنول نعمان کا دوبارہ سی ٹی اسکین کیا ہے۔ جو پہلے سے کافی اچھا ہے،تاہم انکی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں۔
ماضی کی معروف آرٹسٹ اورمسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، پانچ سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے،ڈاکٹروں کے مطابق انکی تازہ سی ٹی اسکین رپورٹ پہلے سے بہتر آئی ہے۔کنول نعمان کا اٹھارہ سالہ قوت گویائی سے محروم بیٹااحمد نعمان سی ٹی اسکین کی رپورٹ بہتر آنے پر خوشی میں چاول تقسیم کر تا رہا،احمدنعمان اشاروں سے یہ بھی سمجھاتا رہا کہ اسکی ماں کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجاجائے۔احمد نعمان کا کہنا ہے کہ ماں ہی اُس کی کل کائنات ہے،قوت گویائی سے محروم کنول نعمان کا اکلوتا بیٹا ماں کی راہ تک رہا ہے، اور یہ کہنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ماں تیرے بناء دل لگتا نہیں۔