وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دے گی۔
لاہور: (اصغر علی مبارک) کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں جان لیوا مرض سے آگاہی پیدا کرنا ہے، بروقت تشخیص، موثر علاج اور احتیاطی تدابیر سے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کینسر کے مرض کی تشخیص، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کررہی ہے، کوشش ہے کہ کینسر کا کوئی مستحق مریض غربت کی وجہ سے مفت ادویات کی فراہمی سے محروم نہ رہے۔