شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کونسلر بلدیہ شیخوپورہ الحاج میاں محمد عمران اختر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی وفاقی بجٹ کی طرح عوام دوست ہوگا ، وفاقی حکومت نے کھاد او ریوریا کی قیمتوں ، ٹیوب ویلوں کے لئے سستی بجلی کی فراہمی اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی نے ثابت کیاہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کسان او رعوام دوست ہے کسانو ں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی سے زرعی میدان میں نمایاں بہتری آئے گی۔عام شہریوں خصوصاً محنت کش افراد کیلئے بھرپور ریلیف کا حامل بجٹ تیار کرکے وفاقی حکومت نے نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ صوبائی بجٹ میں بھی عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھ کر اصلاحات متعین کی گئی ہیں، اپنے بیان میں الحاج میاں محمد عمران اخترنے کہا کہ بجٹ کے ثمرات جلد سامنے �آئیں گے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے پورے ملک کا فائدہ ہوگا۔ زراعت ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے جسے حکومت نے تاریخی سہارا دیاہے ۔ ہمارا کسان انتہائی محنتی او رجفا کش ہے ، قدرت نے ہمیں بہترین موسم اور زرخیز زمینوں کا تحفہ بھی دے رکھاہے ۔ایسے میں کسان دوست حکومتی پالیسیوں کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے او رملک میں ترقی وخوشحالی کی نئی صبح طلوع ہوگی ۔ بجٹ میں ا علان کردہ تمام وعدوں پرمن و عن عمل کیا جائے گااو رزرعی میدان میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم اور صحت کو خصوصی اہمیت دی ہے ۔ مدر اینڈ چائلڈ کئیر اور پرائمری ہیلتھ کئیر کی بہتری کیلئے ضلع شیخوپورہ میں پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دیہی و بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولتوں کی بہتری، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کے ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ننکانہ صاحب سے شروع کئے جانے والے پائلٹ پراجیکٹ کا دائرہ کار مرحلہ وار پروگرام کے تحت دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا تاکہ معیاری طبی سہولتوں سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔ دیہی علاقوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے