اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زینب قتل کیس میں گرفتار عمران علی کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کا باضابطہ اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔ گرفتار ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق حکومت پنجاب کی آج پریس کانفرنس متوقع ہے۔ دوسری جانب زینب قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں جے آئی ٹی میں طلب کیے گئے اینکرپرسن پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی نے اینکرپرسن کو ملزم عمران کے بینک اکاونٹس کے متعلق دعووں پر ثبوتوں سمیت طلب کر رکھا تھا۔ وضح رہے کہ ایک اینکر پرسن اور سوشل میڈیا پر زینب قتل کیس کے ملزم کے متعدد بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا گیا تھا۔