لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ،متوقع وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ شیخ خالدمحمودکی کاوشوں سے چوہدری عمران اشرف پسوال خاندان آف علی چک نے شیروزخان لالہ موسیٰ کو فی سبیل اللہ معاف کردیا،صلح کا اکٹھ ڈیرہ پسوالاں علی چک میں ہوا،جہاں شیخ خالدمحمود، حاجی شکیل احمدقریشی سابق نائب ناظم سمیت معززین علاقہ کی موجودگی میں پسوال خاندان نے رنجشیں بھلاکرمعافی دے دی،اس موقعہ پر حاجی چوہدری اخترعلی برنالہ،کونسلرشیخ محمداکبر،چوہدری محمدسعیدالمعروف حکیم سعید،چوہدری محمداشرف پسوال،راجہ محمدطارق علی چک،حاجی محمدسخی پسوال،چوہدری محمدعباس پسوال،چوہدری سلیمان پسوال،چوہدری عاصم پسوال،حاجی بشیرپسوال،چوہدری مظہرپسوال،چوہدری گلزار پسوال،چوہدری عامرسہیل پسوال،چوہدری اللہ دتہ پسوال،چوہدری اکرم پسوال،چوہدری مبشر،چوہدری علی پسوال،شیخ محمدسعید، چوہدری محمدحسن پسوال،چوہدری عمرپسوال،ڈاکٹروحیداقبال سمیت معززین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی،اس موقعہ پرگفتگوکرتے ہوئے حاجی اختربرنالہ سینئرنائب صدرانجمن تاجران لالہ موسیٰ نے کہاکہ پسوال خاندان نے شیروزخان کو معاف کرکے بڑے پن کا ثبوت دیاہے جس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اسلام بھی عفو،درگذراور معاف کرنے کا درس دیتاہے ،پسوال خاندان علی چک کے بزرگوں نے صلح اور امن کی روائیت کو فروغ دیاجس پرہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،شیخ خالدمحمودنے کہاکہ ہم امن پسنداور صلح جو لوگ ہیں کوئی زیادتی بھی کردے تو درگذرکردیتے ہیں تاکہ شہراور علاقہ کا امن قائم رہے اور تمام لوگ بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارسکیں ،انہوں نے کہاکہ چوہدری عمران اشرف پسوال نے جس صبرکا مظاہرہ کیاوہ قابل تحسین ہے،حاجی محمد سخی پسوال نے کہاکہ بچوں کی اچھی تربیت کرنی چاہئے اور ان پر بعدمیں بھی چیک اینڈبیلنس رکھناچاہئے ،انہوں نے آخرمیں دعائے خیربھی کرائی ۔