لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پیپلزپارٹی کی کامیابیوں میں کائرہ خاندان کا نمایاں کردارہے ،آزادکشمیرکے انتخابات بھی کائرہ خاندان اپنابھرپورکرداراداکرے گا،ان خیالات کا اظہارنوجوان سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف پسوال گجرآف علی چک نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران کائرہ خاندان کی کوششوں سے لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی چیئرمین شپ کیلئے کوالیفائی کیااور پورے پنجاب میں ایک مقام حاصل کیا،انہوں نے کہاکہ اب آزادکشمیرمیں ہونے والے انتخابات میں بھی سابق وفاقی وزیرچوہدری قمرزمان کائرہ،سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ اپنابھرپورکرداراداکرتے ہوئے آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی تاریخی کامیابی سے ہمکنارکرائیں گے۔