counter easy hit

عمران بابر جمیل کی جرم کہانی وقت کی کمی کے باعث ادھوری رہ گئی

Imran Babar Jamil

Imran Babar Jamil

کبھی حکومت کو للکارا ، میڈیا سے بھی شکوے کئے ، پولیس اہلکاروں نے زبردستی موبائل وین میں بٹھا دیا
لاہور (یس اُردو) اور اب سنتے ہیں لاہور میں ملزم ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی جرم کہانی جو شروع ہوئی تو ختم ہونے میں نہ آئی ۔
آخرکار اہلکار اسے کھینچتے ہوئے لے گئے لیکن پھر بھی کہانی ختم نہ ہوئی ۔ یہ ہے ملزم ڈی ایس پی عمران بابر جمیل ۔ ان سے بس اتنا پوچھا گیا کیا آپ اعتراف جرم کرتے ہیں ۔ پھر کیا تھا زبان چل پڑی اور چلتی گئی ، چلتی گئی ۔عمران بابر جمیل نے کبھی حکومت کو للکارا ، کبھی میڈیا سے شکوے کیے پھر اچانک آبدیدہ ہوکر مظلوم بننے کی کوشش کی ۔ باربار روکا گیا ، ٹوکا گیا مگر ملزم کی بات شیطان کی آنت کی طرح لمبی ہوتی گئی ۔آخر کار پولیس اہلکاروں نے بازو پکڑ کر جانے کو کہا ۔ بات نہ بنی تو کھینچتے ہوئے لے گئے ۔ پولیس موبائل میں زبردستی جا بٹھایا ۔ وہاں بھی عمران بابر کی زبان قینچی کی طرح چلتی رہی لیکن پھر بھی جرم کہانی ادھوری رہ گئی ۔ بعد ازاں ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو عدالت پیش کر دیا گیا ۔