اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اپوزیشن عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی انکی حکومت ختم ہونے کے انتظار میں ہے اور آے دن پیشگوئیاں کرتی رہتی ہے ۔مسلم ليگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعوی کيا ہے کہ دو تين ماہ ميں اہم تبديلی آنے والی ہے عمران خان زيادہ دير نہيں چل سکتے، جہانگير ترين، فيصل واوڈا اور پرويز خٹک سے ریکوری کا وقت آ گيا ہے ۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دو تين ماہ میں اہم تبديلی آنے والی ہے، وسط مدتی انتخابات يا ان ہاؤس تبديلی ديکھ رہا ہوں ۔رہنما ن ليگ کا کہنا تھا کہ ان حالات ميں عمران خان زيادہ دير نہيں چل سکتے، پارٹی چاہے تو تين چار ماہ ميں پنجاب ميں حکومت لا سکتے ہيں۔ان کا کہنا تھا کہ وزيراعظم آزاد کشمير راجہ فاروق حيدر کو توسيع ملنی چاہيے، خارجہ پاليسی پر ملک کو تاريخی ہزیمت اٹھانا پڑی ۔رانا مشہود نے کہا کہ علی بابا چاليس چوروں کی ٹيم نے دولت لوٹی لیکن جہانگيرترين، واوڈا، پرويز خٹک سے ریکوری کا وقت آگيا۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دئیے تھے ۔ وارنٹ گرفتاری پنجاب سپورٹس میں مبینہ گھپلوں کے معاملے پر جاری ہوئے، وارنٹ گرفتاری نیب لاہور کے حوالے کر دیئے گئے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں پنجاب کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے نجی مصروفیت کے باعث نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، رانا مشہود نے نیب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔نیب لاہور نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس کی تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کو 6 اگست کو طلب کر رکھا تھا جس پر رانا مشہود نے نیب حکام کو خط لکھ کر معذرت کرلی تھی۔رانا مشہود کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیت کے باعث 6 اگست کو نیب بیورو میں پیش نہیں ہوسکتے وہ 8 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوۓ۔پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گرفتار ملزم وسیم احمد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے رانا مشہود سمیت دیگر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔نیب نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہدری ریمانڈ حاصل کر کے ملزم کو چیئرمین نیب کے سامنے پیش کر دیا جہاں پر ملزم وسیم احمد نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ملزم وسیم احمد نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دئیے، رانا مشہور اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ فرضی کمپنیز بنا کر رانا مشہور اور عثمان انور نے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے، ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دئیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ملزم وسیم احمد کا کل مقامی عدالت میں اعترافی کا بیان ریکارڈ کرائے گی۔ اسکے علاوہ ہ گزشتہ دنوں سابق وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روکا جاچکا ہے. ذرائع کے مطابق، رانا مشہودکے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کی انکوائری جاری ہے، اسپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں پر نیب لاہور نے انہیں 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، نیب لاہورکی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم رانا مشہود سے پوچھ گچھ کرے گی، نیب نے یوتھ فیسٹیول کا تمام ریکارڈ اور ٹھیکوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔رانا مشہود کو بھیجوائے گئے سوالنامے میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لیے کتنا فنڈ مختص کیا گیا؟ کابینہ سے منظوری لی گئی، یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکے کس ضابطے کے تحت دئیے گئے؟ اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں کس طریقہ کار کے تحت کی گئیں؟