counter easy hit

عمران فاروق قتل کیس، 6ماہ بعد پراسیکیوٹر کا تقرر

Imran Farooq murder case, 6 months after the appointment of prosecutor

Imran Farooq murder case, 6 months after the appointment of prosecutor

ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع کرانے کے 6ماہ بعد پراسیکیوٹر کا تقرر کر دیا۔ عدالت نے ملزمان خالد شمیم،معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی ہے ۔

اسلام آباد کی انسداد ہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے سینئر رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا وسیم رانجھا کو اس مقدمے میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیشی افسر کسی دوسرے کیس کی سماعت کے لیے کراچی میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہو رہے ۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزم خالد شمیم کی درخواست پر بحث کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website