اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو قتل کیس کے مرکزی کردار معظم علی کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں قانونی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ سے قانونی معاملات پر تعاون جاری رکھے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔