اسلام آباد : ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم گرفتار ملزم سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی زیرحراست ملزمان سے تفتیش کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم کے ارکان میں ڈیوڈ جوناتھن، اسٹیورٹ مائیکل اور ڈینئیل ہوشن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر ایف آئی اے کی زیرحراست ملزم سے تفتیش کرے گی جب کہ اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم کو دو ملزمان تک رسائی دی گئی تھی۔