عمران فاروق قتل کیس اور ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم قدم ۔ برطانیہ سے اب تک کی تحقیقات شیئر کرنے کیلئے تین رکنی ٹیم لندن جائے گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کا معاملہ تین رکنی خصوصی ٹیم برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ ۔ اب تک کی تحقیقات کا تبادلہ کیا جائے گا ۔ ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات اور آئی ایس آئی کا نمائندہ شامل ہوں گے۔ مظہر الحق کاکا خیل عمران فاروق قتل کیس اور شاہد حیات ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا جائزہ لیں گے ۔ تحقیقاتی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کے بیانات اور شواہد کی فائل مرتب کر لی۔ برطانیہ کے ویزوں کے لیے درخواست دیدی گئی ۔