ایف آئی اے نے 18 اپریل تک عبوری چالان جمع نہ کروایا تو فیصلہ سنا دیں گے :انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے ریمارکس
اسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ، عدالت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اٹھارہ اپریل تک عبوری چالان جمع نہ کرایا تو فیصلہ سنا دیں گے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اٹھارہ اپریل تک کیس کا عبوری چالان ہر صورت جمع کرایا جائے ، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ایف آئی اے نے چالان جمع نہ کرایا تو مقدمے کا فیصلہ سنا دیں گے ۔ کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی