اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار تاہم ایسا کمیشن نہیں بن سکتا جو عمران خان کے من پسند فیصلوں والا ہو ۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ عمران خان من پسند فیصلے والا جوڈیشل کمیشن چاہتے ہیں ، جو ممکن نہیں ۔ہم جوڈیشل کمیشن کیلئےتیار ہیں لیکن عمران خان من پسند فیصلوں والا کمیشن چاہتے ہیں۔
ایاز صادق کے حلقے این اے122 کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر دیکھا جائےتو دھاندلی کے ووٹ عمران خان کے زیادہ نکلے، ووٹوں کی کاؤنٹرفائل پراسٹیمپ نہ ہونا، بد انتظامی تھی اور بد انتظامی دھاندلی نہیں ہوتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اتفاق کیلئے مل کر کام کرناوقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اتحاد بنایا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات کے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ مدارس کے خلاف آپریشن کرنے جا رہے ہیں، آپریشن انتہا پسند سوچ کے خلاف کیا جارہا ہے وہ مدارس میں ہو، یونیورسٹیز یا پھر کالجز میں۔