لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکےصدراو رممبرقومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،جعلی اورسلیکٹڈحکمرانوں نےانتشار کی سیاست کی وجہ سے قوم کو بھی منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن عوام مسئلہ کشمیرپریک جان اور ایک آواز ہیں،قوم نالائق نیازی کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ پوری یکسوئی کے ساتھ کھڑی ہے،مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے،مودی سرکارکو نہتےکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا، عالمی برادری کو اب ہرصورت بیدار اور بھارت کے اقدامات کا نوٹس لینا ہوگا۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےپرویزملک کاکہناتھاکہ بھارت کےاس غیرقانونی اقدام سےکشمیریوں کےحق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا،مودی سرکارکایہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، مودی سرکار کا یہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے۔پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے,احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہے, نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے، غریب کش بجٹ کے بعد حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے،حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ دونیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں، عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہاکہ آصف زرداری پر گیارہ سال سے کچھ ثابت نہیں ہوا ، مجھے نہیں پتہ کہ آصف زرداری اورنواز شریف سے پاکستا ن کو کیا نقصان ہواہے ؟لیکن دونیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو تباہ کردیاہے ،اگر آج کے اخبار اٹھائیں تو پتہ لگے گاکہ برطانیہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر انڈیاکا اندرونی معاملہ ہے اور دونوں ملک بات کریں ، لو گ مسئلہ کشمیر پر اس لئے بول رہے ہیں کہ کہیں جنگ نہ چھڑ جائے ، وہ بات کررہے ہیں کہ یہ اندرونی معاملہ ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت بات کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے اور کہیں گے کہ یہ میں کیا کرتا رہا ہوں؟ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نیب میں بے گناہوں کو پکڑا گیا ہے ،میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ایک بندہ پوچھ رہا تھا کہ میرا گنا ہ بتاﺅ ۔