counter easy hit

پرویز خٹک اوراسد قیصر کے ذریعے خریدوفروخت کا مکروہ دھندہ، عمران نیازی اخلاقی اور مالی کرپٹ، جمعیت علمائے اسلام

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پرویز خٹک اور اسد قیصر کے ذریعے اراکین اسمبلی کے خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عمران نیازی چوروں کا سردار ہے،اخلاقی اور مالی کرپشن میں سر سے پیر تک ملوث عمران نیازی کے مولانا فضل الرحمان پر سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت کا الزام شرمناک ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اپنی چوری چھپانے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی نیازی کا پرانا وطیرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا اور اسرائیل سے پیسے بٹورنے والے گروہ کو قوم کے سامنے جواب دینا پڑے گا۔پی ٹی آئی حکومت کی سینیٹ انتخابات میں خرید وفروخت کے مزید شرمناک قصے بھی قوم کے سامنے آئیں گے ۔ پارٹی کے بانی اراکین کی جانب سے خرد برد کے واضح ثبوتوں کے بعد پارٹی اراکین اسمبلی کی ویڈیوز نیازی سرکار کی میگا کرپشن میں کوئی شک و شبہ نہیں رہا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website