الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سےمتعلق ریفرنسز پرسماعت میں فریقین کے وکلاء کی غیر حاضری پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا۔
Imran, Jahangir disqualification references: Lawyers absence EC anger
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں بیانات دے کر دباو ٔڈالا جائے گا،اس طرح الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سےمتعلق ریفرنسز پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی رہنماؤں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے سے انصاف چاہتے ہیں اُسی پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔جسٹس سردار محمد رضا کا کہنا تھا کہ سب ہی یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے خلاف بیان دے کر ہم پر دباؤ ڈال لیں گے، سب کو ہمارا جواب ہے کہ ہمارے خلاف بیانات دینے سے الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔