لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اسلام فوبیا، منی لانڈرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر بات کی جبکہ ان کی تقریر کے دوران شرکاءنے پانچ مرتبہ تالیاں بھی بجائیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی تقریر کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔پاکستان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماءبھی وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی خوب تعریف کر رہے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر نقشبندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم وزیراعظم پاکستان کا بیان سن کر ہمیں علامہ اقبال کا شعر یاد آ گیاکہ ”پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے“۔ اس بندے نے لا الہ اللہ کا حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دیا ہے، ویلڈن عمران خان۔میں جمیت علمائے اسلام کیساتھ تعلق رکھتا ہوں اور صوبہ پنجاب کا جنرل سیکرٹری ہوں لیکن اس کے باوجود یقین کامل سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ صدیوں بعد ایسے لیڈر پیدا کرتے ہیں، میں عمران خان کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی تقریر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، مخالفین بھی معران خان کی تقریر سن کے بعد عمران خان کو داد دینے پر مجبور ہیں ، پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دے دیا ہے ، ہمیں آج اپنے ووٹ پر فخرہو رہا ہے کہ ہم نے اپنا ووٹ ضائع نہیں کیا بلکہ ایک انسان کو دیا ہے جو پورے عالم میں مظلوم مسلمانوں کا حقیقی لیڈر بن کر اُبھر ہے۔