حکمرانوں کی کرپشن کی بات کریں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے ، اپوزیشن میں جو اکٹھا نہیں ہوگا اس کی سیاست ختم ہوجائے گی :چیئرمین تحریک انصاف
لاہور (یس اُردو) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ حکمرانوں کو پکڑنے کا سنہری موقع ہے ، اسے ہاتھ سے جانے نہیں دوں گا ، اپوزیشن میں جو اکھٹا نہیں ہو گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی ، حکمرانوں کی کرپشن اور احتساب کی بات کریں تو ان کے لئے جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے ۔ پانمائے اعمال کیا لیک ہوئے ، ملکی سیاست کے در و بام ہل گئے ۔ ہر چہرہ پاناما کی دھول میں اٹا نظر آنے لگا ۔ لندن روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان نے اپنے عزائم بتا دیئے ، کہتے ہیں پیچھے ہٹوں گا نہ کسی کو چھوڑوں گا ۔ کپتان نے کہا اگر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہ بنا تو پہلے چھوٹے احتجاج پھر جو کچھ ہو گا حکومت ذمہ دار ہو گی ۔ عمران خان نے اپنے حلیفوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا پانامہ لیکس کے معاملے پر جو اکھٹا نہیں ہو گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی ۔ کپتان نے کہا حکمرانوں کی کرپشن اور احتساب کی بات کریں تو ان کے لئے جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے ۔