پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردوں کو نقصان پہنچایا مگر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی، قوم کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو سب کو ایک پیج پر آنا ہو گا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ابھی نہیں بھارت جا کر ہدایات دوں گا۔
چھانگلہ گلی: (یس اُردو) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کامیاب بنانے کے لئے سب کومل کر کام کرنا ہو گا، قبائلی علاقوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے سب کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں دہشتگردی کے واقعات میں پھر اضافہ ہو گیا ہے، معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ایک بم دھماکے پر وزیر اعلیٰ مستعفی ہو جائے تو 2 مہینے بعد کوئی وزیر اعلیٰ ہی نہیں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات کم ہوئے ہیں، لیکن اب سافٹ ٹارگٹ ہیں،ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ابھی نہیں بھارت جا کر ہدایات دوں گا۔