سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے راہنما اعتزاز درانی نے کینڈاسے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہاہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور پاکستان سے محبت کرنے والی شخصیت کا نام ہے جن کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ سمیت عا م آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے ہم قبضہ مافیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا بستر گول کر لیں قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت ملک سے کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ تحریک انصاف کا اولین مشن ہے جس کے بعد عوامی حکومت ککا قیام ہوگا جو کسی بیرونی طاقت کی محتاج نہیں بلکہ اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہوگی۔