ملتان (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن بہترین فورم ہے جہاں عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا بہتر ہوتا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسمبلی میں بحث کے بعد قانون سازی کے ذریعے کی جاتی۔
اس کی تشکیل آرڈیننس کے بجائے قومی اسمبلی سے ہوتی تاہم جوڈیشل کمیشن سے بڑا میرے لیے کوئی فورم نہیں جہاں عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو جھوٹا ثابت کر سکوں۔
افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کے لیے کئی فیصلے دیئے اور 2011 میں شہر کے نوگو ایریاز کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔