ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے عمران خان کے خطاب پر پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قوم سے خطاب کا بھی شوق پورا کرلیا اب عوام فیصلہ کریں کے کیا یہ خطا ب کا انداز کسی وزیراعظم کا ہوسکتا ہے۔
یہ تو ساس بہو کی لڑائی اور پرانی کنٹینر والی باتیں کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ۔کیا قوم سے خطاب کرنے کا اس طرح کا طریقہ ہوتا ہے ۔عمران خان نے شائد خواب میں وزیراعظم اپنے آپ کو دیکھ لیا تھا اور اُسی خواب میں قوم سے خطاب بھی کر ڈالا اور عوام نے نقلی وزیراعظم کا چہرہ بھی دیکھ لیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کرئے گی بلکہ اپنی بہترین کارکردگی پر آئندہ الیکشن میں پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔