اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی سرکار تو آئی ہے ساتھ نیا جنون بھی لائی ہے ، عمران خان جنھوں نے دنیائے کرکٹ میں بھی بے حد نام کمایا ہے لگتا ہے وہ اب تک کرکٹ کی دنیا میں ہی رہتے ہیں ، اسی لیے ان کو لگتا ہے کہ ان کے پاس اب تک وہی 92 والی ٹیم موجود ہے ، عمران خان وزیراعظم بن گئے لیکن دنیائے کرکٹ سے باہر نہیں آسکے، کپتان کا خیال ہے ان کے پاس آج بھی نائنٹی ٹو جیسے کھلاڑی ہیں، عثمان بزدار کو وسیم اکرم قرار دیا اور اب دعویٰ کیا کہ وہ اور جاوید میانداد کریز پرموجود ہیں، مگر صورت حال دعووں کے برعکس نظرآتی ہے۔ کپتان یہ بتائیں، سرکاری ٹیم کا میانداد ہے کون ؟؟؟ آپ کے وسیم اکرم کو تو عوام نے جان لیا، پہچان لیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی ایک تقریر میں عثمان بزدار کو وسیم اکرم کہا تھا۔ کپتان ، آپ اور آپ کے میانداد کریز پر ہیں تو اس قدر محتاط کیوں ؟ کونسے بولر سے خطرہ ہے؟ کیا اپوزیشن کے باؤنسرز سے پریشان ہیں۔ عوام ٹی ٹوینٹی کی جھلک دیکھنا چاہتے ہیں لیکن آپ ٹیسٹ میچ سے باز نہیں آرہے۔ نائنٹی ٹو میں تو آپ کے پاس حقیقی میانداد تھا، وسیم اکرم بھی سو فی صد اصلی لیکن اب تو ہیروز کی ڈمی بھی دکھائی نہیں دے رہی۔ خوابوں کی دنیا آپ کو کہیں مہنگی نہ پڑ جائے، یاد رہے کہ وزیراعظم نے قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پریشر میں کھیل سکتے ہیں وہ اور جاوید میانداد اس وقت کھیل رہے ہیں،