دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین احتساب سے نہیں بھاگ سکتے۔خود کرپشن کرنے والے پاکستان کو ایمانداری کا درس دے رہے ہیں۔مسلم لیگی رہنمادانیال عزیز نے الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے وکیل بہانہ کرکے عدالت سے بھاگ گئے۔گیند کے پیچھے بھاگنے والے آج سیاست کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔عمران خان آئینی اداروں کی تذلیل کرنا اپنا فن سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے مالی اور باورچی کے ذریعے اربوں روپے کا کاروبار کیا۔