واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی صادر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان تیسری ملاقات، یہ ملاقات ورلڈ اکنامک فورم میں اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکناملک فورم کے اجلاس کے دوران تیسری ملاقات ہوئی ہے،
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کہا کہ آپ کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، جس پر امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں افغان امن معاہدے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں،اور وہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جاری یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ملک میں ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، امریکا ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اپنی قوموں کو محفوظ اور اپنے ملکوں کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی کی تقریب جاری ہے، اس تقریب میں جہاں دنیا بھر کے رہنما شرکت کر رہے ہیں، وہیں پاکستان وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان عالمی معیشت کی بہتری کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کریں گے۔