سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپر دیر میں فوجی جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجرعلی سلمان اور ان کے ساتھیوں نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہدا کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے بھی پاک فوج کے افسر اور سپاہیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع وسلامتی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے ہیروہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔