اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جہلم میں پارٹی جلسے کے انتظامات پر فواد چوہدری سے ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے مقامی رہنماوں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے جہلم میں شرکا کی تعداد کم تھی۔
این اے 67 جہلم سے فواد چوہدری تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ جلسے کے بعد فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سکیورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں اور ہزاروں افراد سٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے۔