counter easy hit

عمران خان جھوٹ کے بادشاہ ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ عمران خان جھوٹ، الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں، انہیں پیغام ہے کہ اب پاکستان صرف آگے جائے گا۔

Imran Khan are the King of Lies, Maryam Aurangzeb

Imran Khan are the King of Lies, Maryam Aurangzeb

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کام پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے۔عمران خان سن لیں،پاکستان آگےجائیگاکیونکہ اسکےوزیراعظم نوازشریف ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ایٹمی ریاست بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ الزامات کےثبوت پیش نہ کیےجائیں تو وہ جھوٹے ہی ہوتے ہیں، عمران خان وزیراعظم پر اس لیے الزام لگاتے ہیں وہ ملکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔اس موقع پر ن لیگ کے رہنماطلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسٹپنی بھی پنچکر ہوگئی ، جھوٹ زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا ۔آج ہمارے وکیل نےوزیراعظم پر لگنےوالے تمام الزامات کا جواب دیا۔ وزیراعظم کاپاناما پیپر،منی لانڈرنگ سےکوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔طلال چودھری نے کہا کہ آج تو اسٹپنی بھی پنکچر ہوگئی، اسٹپنی پنکچر ہوجائےتو گاڑی زیادہ نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بغض اورمخالفت کی وجہ سےوزیراعظم پرالزامات لگائے گئےہیں۔سچاآدمی الزامات سے بےفکر ہوتاہے، وہ اپنے کام میں مصروف ہوتاہے،سچ کو ثابت کرنے کےلیے زور نہیں لگانا پڑتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website