لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور بہت سے برے فیصلے کر لیا ہے ، اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ عمران خان نے مرکزاور پنجاب میں حکومت کی میڈیا ٹیم میں تبدیلیاں لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں،، اور وزیر اطلاعات کو ہٹانے کا عندیہ دے دیا ہے ، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مرکز اور پنجاب میں حکومت کی میڈیا ٹیم میں تبدیلیاں لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں‘،، رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے میڈیا منیجرزکی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات اور وفاقی وزیراطلاعات کو کارکردگی بہتر نہ بنانے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا ،، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عائشہ چوہدری کو پنجاب کابینہ کا حصہ نہ بنانے پر عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پنجاب کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے عائشہ چوہدری کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کی ہدایت کی،،یہ بھی اماکنات ہیں کہ رواں ماہ کے دوران ہی عائشہ چوہدری وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان سنبھال لیں گی،، جبکہ سید صصمام بخاری کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت کا ایک خصوصی میڈیا سیل قائم کیا جائے گا جووزیراعظم عمران خان اورتحریک انصاف کی حکومت کے مثبت امیج کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لیے کام کرئے گا،،اسی طرح تحریک انصاف کے ناراض اور خاموش ہوکر گھروں میں بیٹھ جانے والے سوشل میڈیا سیل کے رضاکار نوجوانوں کو بھی متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،،